کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور صوبوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرین سروس بند کی جارہی ہے: ریلوے
محکمہ ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور صوبوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرین سروس بند کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ تمام ٹرینوں کو لاک ڈاؤن کر دیں ۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک سے دو گھنٹے میں فیصلہ کر لیں گے، میں وزیرا عظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں موجود ہوں۔ عمران خان کو اعتماد میں لے کر تمام ٹرینیں بند کر دیں گے ۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ 40 ٹرینین بند کی جا چکی جبکہ 142 ٹرینیں ابھی بھی ٹریک پر ہیں۔ 2لاکھ سے زائد مسافر ہیں اگرٹرینیں جاری بھی رکھیں تو 25 کروڑ روپے روز ادا کرنا پڑیں
اگر ہم ابھی ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کریں گے تو صبح تک اس پر عمل درآمد ہو سکے گا ۔ کیونکہ پنجاب سے کراچی ٹرین پر جاتے کم سے کم 36 گھنٹے لگتے ہیں۔ ٹریڈنگ ٹرینیں بند نہیں کریں گے صرف مسافر ٹرینیں بند کی جائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرینیں بند ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ ٹریک پر چار پائیاں لے کر بیٹھ جائیں ، ٹریڈنگ ٹرین چلے گی اور فیکٹریوں کو ایندھن فراہمی میں کارآمد ہوگی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کسی حکومت نے لاک ڈاون سے قبل آن بورڈ نہیں لیا۔تاہم اب مکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

No comments:
Post a Comment