Saturday, March 28, 2020

سوال گندم جواب چنا، وزیراعظم عمران خان کی کرونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاست شرم کی بات ہے😡

سوال گندم جواب چنا، وزیراعظم عمران خان کی کرونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاست شرم کی بات ہے

Wednesday, March 25, 2020

پتوکی:کورونا وائرس کا مریض کی افواہ جھوٹی نکلی

پتوکی(نامہ نگار)پھولنگر کے علاقہ اسلام پورہ میں جواں سال آمنہ نامی لڑکی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122آمنہ چلڈرن ہسپتال میں نرس کی ڈیوٹی سرانجام دی رہی تھی۔ آمنہ کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ھے۔ آمنہ میں کرونا وائرس کی کوئی علامت نہیں۔تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پتوکی سے آمنہ کی رپورٹس کلیئر ھسپتال سے فارغ کردیا گیا

اب گھر بسانا میری بھی خواہش ہے: ندا چوہدری

لاہور(نمائندہ شوبز)
اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ اپنا گھر بسانا میری بھی خواہش ہے’ شادی کے بعد ہمیشہ کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ندا چوہدری نے کہا کہ جس لمحے بھی مجھے اچھا لائف پارٹنر مل گیا شادی کر کے ہمیشہ کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔
 ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی نے ایک دن اپنا گھر بسانا ہوتا ہے اور میری بھی خواہش ہے کہ شادی کے بعد مکمل گھریلو زندگی بسر کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوئی جو مانگوں مجھے مل جاتا ہے

Tuesday, March 24, 2020

محکمہ ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور صوبوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرین سروس بند کی جارہی ہے: ریلوے


محکمہ ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور صوبوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرین سروس بند کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ تمام ٹرینوں کو لاک ڈاؤن کر دیں ۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک سے دو گھنٹے میں فیصلہ کر لیں گے، میں وزیرا عظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں موجود ہوں۔ عمران خان کو اعتماد میں لے کر تمام ٹرینیں بند کر دیں گے ۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ 40 ٹرینین بند کی جا چکی جبکہ 142 ٹرینیں ابھی بھی ٹریک پر ہیں۔ 2لاکھ سے زائد مسافر ہیں اگرٹرینیں جاری بھی رکھیں تو 25 کروڑ روپے روز ادا کرنا پڑیں 
اگر ہم ابھی ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کریں گے تو صبح تک اس پر عمل درآمد ہو سکے گا ۔ کیونکہ پنجاب سے کراچی ٹرین پر جاتے کم سے کم 36 گھنٹے لگتے ہیں۔ ٹریڈنگ ٹرینیں بند نہیں کریں گے صرف مسافر ٹرینیں بند کی جائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرینیں بند ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ ٹریک پر چار پائیاں لے کر بیٹھ جائیں ، ٹریڈنگ ٹرین چلے گی اور فیکٹریوں کو ایندھن فراہمی میں کارآمد ہوگی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کسی حکومت نے لاک ڈاون سے قبل آن بورڈ نہیں لیا۔تاہم اب مکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

پنجاب میں محکمہ داخلہ نے 14 روز لاک ڈاون کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا



2 ہفتوں کیلئے صوبے کے تمام سرکاری و نجی ادارے بند کر دیے گئے، ایک شہر سے دوسرے شہر اور دوسرے صوبے سفر پر اور تمام اجتماعات پر بھی پابندی عائد، شاپنگ مالز، بازار، مارکیٹیں، پارکس، ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے,

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں میڈیکل سٹور، کریانہ سٹور، فروٹ و سبزی منڈیا ں، بیکریاں، مٹن و چکن شاپ، دودھ اور فارمیسی کھلی رہیں گی- طبی آلات و ضروری ساز و سامان، ادویات اور اشیاء خورد و نوش تیار اور سپلائی کرنے والی فیکٹریاں بھی کھلی رہیں گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے بتایا کہ ضروری سروسز فراہم کرنے والے ادارے بشمول واسا، واپڈا، ٹیلی کام کمپنیاں بھی کھلی رہیں گی- اسی طرح ایدھی اور دیگر ویلفیئر آرگنائزیشنز کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے - وزیر اعلی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں روزانہ روزی کمانے والے افراد کی معاشی مشکلات کے ازالے کے لئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی-انہوں نے کہا کہ یہ کرفیو یا لاک ڈاؤن والی صورتحال نہیں ہے بلکہ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز اور طبی عملہ ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں - ان کے لئے پیکیج کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہو گا- وزیر اعلی نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق ادارے اپنے فرائض سرانجام دیں گے - صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافد ہے - وزیر اعلی نے مزیدبتایا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد246 ہے - جن میں سے 171 ڈی جی خان کے قرنطینہ میں ہیں -وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے 2 روز کے لئے گھروں میں رہنے کی اپیل پر جس طرح عوام نے تعاون کیا ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ گھروں میں رہنا ہی کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہی- گھر میں رہ کر آپ نہ صرف اپنے عزیز و اقارب بلکہ پوری کمیونٹی کی جان بچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور کورونا سے بچاؤ کی مہم میں کامیابی کا یہی واحد راستہ ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ اس کڑے وقت میں ذمہ داریاں نبھانے والی پاک فوج، سول انتظامیہ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، بلدیاتی ملازمین اور میڈیا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جو شب و روز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں -ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں اور کسی چیز کی قلت نہیں ہے - پنجاب میں اشیاء خورد ونوش کی سپلائی چین برقرار رکھی جائے گی-صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھی.
اس حوالے سے پیر کے روز جاری اعلامیہ میں وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لئے دو ہفتے کے لئے صوبہ بھر کے شاپنگ مالز، بازار، مارکیٹیں، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، پارکس، ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بند رہیں گی- صوبے کے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے کل 24 مارچ صبح 9 بجے سے 6 اپریل صبح 9 بجے تک 14 روز کیلئے شاپنگ مالز، بازار، مارکیٹیں، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، پارکس، ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا ہم واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ اقدام کسی قسم کا کرفیو یا لاک ڈاؤن نہیں ہے - حکومت پنجاب نے عوام کے وسیع تر مفاد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تا ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور فیملیزاس پابندی سے مستثنی ہوں گی- وہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دے رہے.

Saturday, March 21, 2020

شہبازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور کوشش کر کے گھر پر رہیں تاکہ کوئی بھی ہم میں سے اس بیماری کی وجہ سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹوئیٹ

شہبازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف فلائٹ پی کے 786 سے اسلام آباد پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خراب صحت کی وجہ سے لندن میں کئی ماہ سے موجود شہباز شریف وطن واپس آ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ فلائٹ پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں

بریکنگ نیوز: شہباز شریف آج رات پاکستان کے لیئے روانہ ہوں گے

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر شہباز شریف آج رات لندن سے پاکستان پہنچیں گے، ذرائع مسلم لیگ ن

لاہور: شہبازشریف اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی علالت ادھوری چھوڑ کر واپس پہنچیں گے، ذرائع مسلم لیگ ن

لاہور: کرونا وائرس کے حملےکے پیش نظر پاکستان اور عوام کی خاطر پاکستان واپس آ رہاہوں، شہبازشریف

News

‏خادم اعلی پنجاب و اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف صاحب آج رات وطن واپس آئیں گے
جو لوگ کہتے تھے اب شہباز شریف واپس نہیں آئے گا
ہم عوام کے خادم ہیں
 ہم نے عوام سے ووٹ لیا ہے
جب مشکل وقت آتا ہے ہم اپنوں میں رہتے ہیں
ویلکم میاں صاحب♥️

Friday, March 20, 2020

روس میں سر جوڑے دنیا بھر کےسائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی



دنیابھر سے روس میں جمع سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار کردہ ویکسئین کا ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدان سائبیریا کی ایک لیبارٹری میں ممکنہ کورونا وائرس ویکسئین کو مختلف جانوروں پر ٹیسٹ کررہے ہیں۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پچیدہ عمل کے بعد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چھ مختلف پلیٹ فارمز پر کام کرتے ہوئے ویکسئین تیار کی گئی ہے جس کو پیر کےروز سے مختلف جانوروں پر ٹیسٹ کیا جار ہا ہے

 دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 223 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7067تک پہنچ گئی ہے اس سے قبل امریکہ میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار ویکسین کے پہلے نسخے کا ایک رضا کار خاتون پر تجربہ کیا گیا تھا ۔ امریکہ کے ریسرچرز نے سوموار کو کورونا وائرس کے لیے تیار ویکسین پر تجربہ کرتے ہوئے خاتون کو پہلا شاٹ دیاتھ

Entertainment News

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مداحوں سے کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آگے اللہ مالک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کبری خان نے ماسک، سینیٹائزر اور قوت مدافعت تیز کرنے کے سپلیمنٹس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ۔
انہوں نے لکھا کہ زندگی کسی بھی وقت کوئی بھی نیا موڑ لے سکتی ہے، کورونا کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی دیکھ رہی ہوں کہ لوگ اسے مذاق میں اڑا رہے ہیں ،لیکن یہ مذاق نہیں ہے,

News

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2020ء) سعودی حکومت نے تارکین وطن اور نجی شعبہ کیلئے 120 ارب ریال کے پیکج کا اعلان کر دیا، کرونا وائرس کت باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد مملکت میں معیشت کو سہارا دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے اثرات سے معیشت کو محفوظ رکھنے کیلئے اربوں ریال کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
آپ مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے مضبوط عزم کے مالک ہیں۔انھوں نے شہریوں اور مکینوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کا اس مشکل وقت میں متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کے ساتھ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس وبا سے کامیابی سے نمٹنے کے عمل میں سب سے بڑا حصہ اور کردار ہے۔شاہ سلمان نے قوم کو اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کو یقینی بنائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اللہ پر بھروسا ہے اور ہم وہ اقدامات کررہے ہیں جو ہمیں کرنے چاہییں۔ہم انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں اور شہریوں اور مکینوں کو باوقار زندگی گزارنے کے لیے تمام ضروری اشیاء مہیا کررہے ہیں۔انھوں نے سعودی شہریوں اور مکینوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنے عز
اوراعتقاد پر بھروسا رکھیں۔

Pakistan me 2019 ay 2020 Tak kitne larkiyo ke izat nalam hoye

2016 سے لے کر 2019 تک صرف پاکستان میں دولاکھ 23 ھزار لڑکیاں فیس بک سے محبت کر کےمردوں کی ھوس کا نشانه بنیں  اور تین لاکھ سے زیاده لڑکیوں نے ...